سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 928
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 147

سوال

حدیث
کنز العمال کی حدیث السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک مولوی صاحب سے بیان میں سنا کی ایک اعرابی نے کہا میں تمام لوگوں سے امیر بننا چاہتا ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ کرو امیر بن جاؤگے اعرابی نے کہا میں تمام لوگوں سے متقی بننا چاہتاہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ کرو تو متقی بن جاؤگے وغیرہ۔ بہت سی چیزوں کے بن جانے کے بارے پوچھا اور آ پ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دیتے رہے اور کنزالعمال کا حوالہ دیا ہے،اس حدیث کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ آ یا یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف اور اس کی تخریج بتاکر جزائے خیر حاصل کریں۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اس معنی کی کوئی بھی حدیث کنز العمال میں مجھے نہیں ملی،آپ بیان کرنے والے سے اس حدیث کا حوالہ طلب کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی