سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 902
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 213

سوال

عمان میں ابازی لوگ ھیں امامیں ابازی کے پیچھے نماز درست ھی؟ظھر عصر میں ٤رکعت فرض میں صرف سورہ فاتحہ پڈھتے ھیں ۔نہ رفع یدین کرتے نہ رکعت باندھتے۔صرف ایک سلام سے نماز سے نماز مئکمّل کرتے ھیں تفصیلی جواب مطلوب ھیے۔جبکھ حضور صلے نے انکی تعریف کی ھے
اباضیوں کے پیچھے نماز السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عمان میں اباضی لوگ ہیں کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! سعودی عرب کی کبار علماء پر مشتمل کمیٹی سے اباضیوں کے پیچھے نماز کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا: اباضى فرقہ گمراہ فرقوں ميں سے ہے، كيونكہ ان میں بغاوت و عداوت اور عثمان بن عفان،اور على رضى اللہ تعالى عنہ كے خلاف خروج پايا جاتا ہے،اور ان كے پيچھے نماز ادا كرنا جائز نہيں ہے۔ فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء فتوى نمبر ( 6935) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی