سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 80
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 377

سوال

طواف افاضہ کے لئے مانع حیض دوائی استعمال کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

طواف افاضہ کے لئے حائضہ مانع حائض دوائی استعمال کرسکتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طواف افاضہ حج کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔لہٰذا خاص طور پر اس صورت میں جبکہ غیر ملک سے آئی ہوئی عورت کے پاس وہاں قیام کا وقت بھی نہ ہو یعنی واپس جانے میں جلدی ہو تو مانع حیض دوائی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں وہ دوائی استعمال کرکے حج جاری رکھ سکتی ہے۔

وباللہ التوفیق

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی