سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 788
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 161

سوال

عبادات
تسبیحات رکوع وسجدہ کی تعداد السلام عليكم ورحمة الله وبركاته رکوع اور سجدے میں پڑھی جانے والی تسبیح "سبحانک اللھم ربنا و بحمدک اللھم اغفرلی "یا دیگر لمبی تسبیحات کیا صرف ایک دفعہ پڑھی جاسکتی ہیں یا تین بار پڑھناضروری ہے ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! مذکورہ تمام تسبیحات کو ایک دفعہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے ،جبکہ ایک سے زائد بار پڑھنا مستحب اور افضل عمل ہے، کیونکہ نبی کریمﷺ کثرت سے یہ تسبیحات پڑھا کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ فرماتی ہیں۔ «كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول في ركوعه وسجوده سبحانك اللهم ربنا وبحمدك اللهم اغفرلي [بخاری:۳۹۵۵] نبی کریم اپنے رکوع اور سجدوں میں کثرت سے سبحانك اللهم ربنا وبحمدك اللهم اغفر لي پڑھتے تھے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی