سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 767
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 157

سوال

مسائل
نماز میں عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں دعا کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا نماز میں جہاں دعا مانگنے کا حکم آیا ہے وہا ں غیر عربی زبان میں دعا مانگنا جائز ہے ،جیسے تشہد میں درود کے بعد عربی میں دعا کرنے کی بجائے اپنی زبان میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟ قرآن اور سنّت اور سلف کے فہم مطابق جواب دیں ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اس مسئلے میں اہل علم کے ہاں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ بعض مطلقا حرمت اور بعض مطلقا جواز کے قائل ہیں ،جبکہ بعض نے تفصیل بیان کی ہے ۔ شیخ صالح المنجد (الإسلام سؤال وجواب ،فتوی نمبر: 20953)فرماتے ہیں۔ نمازی اگر عربی زبان میں دعا کر سکتا ہو تو اس کے لئے غیر عربی میں دعا کرنا جائز نہیں ہے۔ اور اگر وہ عربی میں دعا نہ کر سکتا ہو تو پھر اس کی اپنی زبان میں کرنے سے کوئی ممانعت نہیں ہے۔ لیکن اسے کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اس دوران عربی سیکھ لے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی