سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

درود کے بغیر دعا

  • 755
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 147

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ درود کے بغیر دعا معلق رہتی ہے۔ ہم اکثر اپنی روزمرہ گفتگو میں دعائیہ جملے بولتے ہیں یا دوسروں کو دعائیں دیتے ہیں۔ جیسے اللہ آپ کا بھلا کرے،اس طرح دیگر جملے وغیرہ۔ تو کیا یہاں بھی درود پڑھنا ضروری ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے دعائیہ کلمات ،حتی کہ سلام کہتے ہوئے (سلام کہنا بھی ایک دعا ہے) درود پڑھنا نبی کریم ﷺسے ثابت نہیں ہے۔ آپ ﷺ یا صحابہ کرام کسی کو السلام علیکم کہتے ہوئے درود نہیں پڑھتے تھے۔ یہاں دعا سے مراد وہ دعا ہے جو ہم اہتمام کے ساتھ عموما  ہاتھ اٹھا کر مانگتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتویٰ کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی