سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 734
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 137

سوال

الکوہلک پرفیومس کے تعلق سے۔
الکحل والےپرفیومز لگانا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا مسلمانوں کے لئے الکحل والےپرفیومز لگانا جائز نہیں ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر تحقیق سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس پرفیوم یا اسپرے ،اور صابن وغیرہ میں الکحل استعمال ہوا ہے اور الکحل بھی وہ جو انگور یا کھجور سے کشید کیاگیا ہے تو ایسے پرفیومز اور اسپرے وغیرہ کا استعمال جائز نہیں تاہم اگر یہ ثابت نہ ہوسکے تو اسکے استعمال کی گنجائش ہے کیونکہ عام طور پربازار میں جو پرفیومز اور اسپرے وغیرہ ملتے ہیں انمیں استعمال ہونے والا الکحل انگور یا کھجور سے کشید نہیں کیا گیاہوتا ،بلکہ ایک کیمیکل ہوتا ہے،اسلئے وہ ناپاک نہیں اور انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی