سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 727
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 176

سوال

وتر کی دعا میں نماز میں شامل نہ ہونے والے کا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا؟
نماز نہ پڑھنے والے کا نمازیوں کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر وتر کی جماعت ہو رہی ہو اور قنوت نازلہ کے وقت امام اور متقدی دونوں ہاتھ اُٹھاتے ہیں لیکن اگر کوئی نماز نہ پڑھ رہا ہو تو کیا وہ بھی بیٹھ کر دعا کے لئے ہاتھ اُٹھا سکتا ہے۔؟ یا یہ بدعت ہے۔؟ اگر یہ بدعت ہے تو اگر کسی کو مسئلے کا پتہ نہ ہو اور وہ انجانے میں ایسا کر لے تو کیا یہ گناہ میں شمار ہو گا اور اس کا کوئی کفارہ بھی ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نماز نہ پڑھنے والے پر نمازیوں کے ساتھ ہاتھ اٹھانا ضروری نہیں ہے،لیکن اگر کوئی شخص اٹھا بھی لیتا ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ،یہ بدعت نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی