سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 712
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 182

سوال

اگر کوئ شخص جان بوجهکر ناپاکی کے حالت میں نماز پڑهتا ہے تو کیا وہ کافر ہے
جان بوجھ کر نجاست کی حالت میں نماز پڑھنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر کوئی شخص جان بوجھ کر ناپاکی کی حالت میں نماز پڑهتا ہے، تو کیا وہ کافر ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نہیں ،وہ کافر نہیں ہو گا،بلکہ اس کی نماز باطل ہو گی ،اور اس پر اسے دوبارہ پڑھنا ضروری اور لازم ہے۔معروف مالکی فقیہ حطاب اپنی کتاب مواہب الجلیل میں لکھتے ہیں۔ "أن من صلى بالنجاسة متعمدا عالما بحكمها, أو جاهلا وهو قادر على إزالتها يعيد صلاته أبدا, " جس آدمی نے علم ہونے کے باوجود ،یا جہالت میں نجاست کے ساتھ نماز پڑھ لی،اور وہ اسے اتارنے پر قادر تھا تو وہ لازما اپنی نماز لوٹائے گا۔ ابن رشد ،ابو القاسم ،ابن قدامہ،اور امام مالک سے بھی ایک روایت میں یہی مشہور ہے۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی