سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 574
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 211

سوال

حی علی الصلوۃ کا معنی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اذان میں جو حی علی الصلوۃ کے الفاظ ہیں ،ان کا مطلب ہے نماز کے لئے آؤ ۔ کیا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نماز پر زندہ رہو۔ ؟ کیونکہ حی کا لفظ حیات اور زندگی کے لئے بھی بولا جاتا ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لفظ حی اسم فعل ہے جو عربی زبان میں أقبل (آنے )کے معنی میں مستعمل ہوتا ہے ۔یہاں اس کا یہی معنی واضح ہے کہ نماز کے لئے آؤ۔ جبکہ دوسرے معنی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر یہ لفظ بطور اسم فعل استعمال نہ ہوتا تو زندگی کا معنی بھی کیا جا سکتا تھا لیکن یہاں آنے کا معنی ہی مراد ہے۔ اگرچہ نماز سمیت شریعت کے تمام احکام ہی انسان کی بہتر زندگی کا ذریعہ ہے اور انسان کو اپنی تمام زندگی شریعت کے مطابق ہی گزارنی چاہئے اور شریعت پر ہی زندہ رہنا چاہئے،مگر یہاں یہ مفہوم مراد نہیں ہے۔ کیونکہ اگر ہم یہ مفہوم مراد لے لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ نماز کے ساتھ ایک تعلق رکھو ،اسی پر زندہ رہو،مگر اس میں نماز باجماعت کی پابندی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا جو شرہعت کی تمام تعلیمات کے منافی امر ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی