سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 487
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 186

سوال

بد عقیدہ شخص کی دعوت قبول کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی بدعقیدہ یا بدعتی آدمی کی عام دعوت جیسے دعوت ولیمہ اور بچے کے عقیقے پر پکائے گئے کھانے کی دعوت قبول کرنا جائز ہے ۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے لوگوں کے ساتھ تعلقات کی کئ انواع واقسام ہيں،جو مقاصد کے تحت جائز یا ناجائز ہوں گی : اگر تو ان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے سے ان کی اصلاح کرنامقصود ہو اور ان کا عقیدہ درست ہو جانے کی امید ہو اور ان تعلقات کا آپ پرکسی قسم کا منفی اثربھی نہ پڑے تو ان کی ایسی دعوتوں میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،بلکہ اس پرنیت کے مطابق اجر وثواب بھی ملے گا،بشرطیکہ ان دعوتوں میں خلاف شریعت امور نہ پائے جاتے ہوں۔ اور اگر معاملہ اس کے الٹ ہو ،مثلاً آپ کے گمراہ ہو جانے کا خدشہ ہو یا ان کے نہ سدھرنے کا اندیشہ ہو تو بطور حوصلہ شکنی کے ان کے ان دعوتوں میں شرکت نہ کرنا ہی بہتر ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی