سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیوی کی رضا مندی کے بعیر خلع

  • 456
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 225

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا میاں بیوی کی رضا مندی کے بغیر خلع ہوسکتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصول یہی ہے کہ میاں بیوی کی رضامندی کے بغیر خلع نہیں ہو گی۔ اگر بیوی راضی نہیں ہے اور والدین عدالت سے رجوع کر کے خلع لے لیتے ہیں تو یہ خلع درست نہیں ہے جبکہ شوہر بھی طلاق پر رضامند نہیں ہے۔ البتہ اگر صورت ایسی ہو کہ جس میں میاں بیوں کا نباہ ممکن نہ ہو اور ان کے لیے فیصلہ کرنے میں دشواری ہو اور وہ اپنے ورثاء پر اپنے فیصلے کو چھوڑ دیں تو اس صورت میں حکمین کا فیصلہ لاگو ہو گا چاہے میاں بیوی جدائی نہ بھی چاہتے ہوں۔ اسی طرح اگر بیوی نے اپنی مرضی سے اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑا تو چاہے وہ علیحدگی نہ بھی چاہتی ہو تو اس صورت میں خلع ہو جائے گی۔ اور اگر عدالت میں کیس والدین ہی لے کر گئے ہیں اور عورت کی رضامندی نہیں تھی تو اس صورت میں خلع نہ ہو گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتویٰ کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی