سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 433
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 213

سوال

پیشاب سے استنجاء

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر صرف پیشاب کیا جائے تو کیا استنجاء کرنا لازمی ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیشاب سے استنجاء کرنا ضروری ہے ورنہ پیشاب کے چھینٹے کپڑوں کو لگ جانے کا اندیشہ ہے۔اور اگر پیشاب کپڑوں کو لگ گیا تو اس سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ،اور ناپاک کپڑوں سے نماز ادا نہیں ہو گی۔ ہاں البتہ اتنا یا درہے کہ پیشاب کے بعد مختصر استنجا بھی کیا جا سکتا ہے یعنی آپ صرف ذَکر کو ہی دھو لیں اور باقی جگہ یعنی دبر وغیرہ کو نہ دھوئیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی