سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 432
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 196

سوال

پیٹھ پیچھے کسی کی تعریف کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پیٹھ پیچھے کسی کی تعریف کرنے کا کیا حکم ہے ۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعریف پیٹھ پیچھے ہی کرنی چاہئیے ،سامنے منہ پر تعریف کرنا حرام ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ لیکن اس تعریف میں حقیقت بیان کی جانی چاہئیے اور جھوٹ یا مبالغہ نہیں ہونا چاہئیے۔کیونکہ اس طرح آپ لوگوں کے سامنے اپنے ممدوح کی توثیق کر رہے ہوتے ہیں،جس کا حقائق کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ گویا آپ کی تعریف اس کے حق میں ایک گواہی ہوتی ہے۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ ایک جنازہ سامنے سے لے کر گزرے، صحابہ رضی اللہ عنہ نے اس کی تعریف کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ واجب ہو گئی۔” پھر لوگ دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو انہوں نے اس کی برائی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ واجب ہو گئی۔” تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ کیا چیز واجب ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس کی تم نے تعریف کی اس کے لیے جنت اور جس کی تم لوگوں نے برائی بیان کی اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی اور تم لوگ زمین میں اللہ کی طرف سے گواہ ہو۔ (بخاری : ۶۸۶) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی