سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 417
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 362

سوال

مفید علمی کتب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص اسلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے اور تحقیق کا شوق رکھتا ہے، اس کے لئے کچھ مفید اور معتبر کتب کے نام بتا دیں۔جن میں تفسیرقرآن، احادیث،عربی زبان،تاریخ وغیرہ بھی شامل ہوں۔ جزاک اللہ۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام کی تعلیم حاصل کرنا افضل ترین عمل ہے،اللہ تعالی اس شخص کے ذوق کو اور جلا بخشے۔اسلام کی حوالے سے کتاب و سنت ڈاٹ کام پر متعدد علمی ومفید کتب موجود ہیں،آپ ان کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔اور اگر آپ نام پوچھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل کتب مفید ہیں۔: تفسیر میں تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف۔ احادیث میں بخاری مسلم مترجم عربی سیکھنے کے لئے دروس اللغۃ العربیۃ سیرت میں آپ الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارکپوری هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

فتویٰ کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی