سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 414
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 226

سوال

نامرد سے شادی کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شادی سے قبل اگر لڑکی کو بتا دیا جائے کہ لڑکا اس کی جسمانی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہے، اور لڑکی بغیر کسی دباؤ کے شادی کر لے تو کیا لڑکا کسی گناہ کا مستحق ہو گا۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں لڑکے کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ شادی سے پہلے اپنا علاج کروائے اور کسی عورت کی زندگی کو برباد مت کرے۔ کیونکہ اسلام تمام مسلمانوں کے خیر خواہی کرنے کا حکم دیتا ہے، عورت کے حق میں خیر خواہی یہی ہے کہ لڑکا علاج سے پہلے شادی نہ کرے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی