سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 413
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 268

سوال

بالوں کو رنگنے والے کلر کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل بالوں کو رنگنے والے جو کلر بازار سے ملتے ہیں، ان کا استعمال کیسا ہے۔؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھی نیل پالش کی طرح ایک تہہ ہے، جس سے وضو نہیں ہوتا۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو کلر واقعی ایسا ہے جس کی نیل پالش کی طرح بالوں پرتہہ جم جاتی ہے تو اس سے وضو نہیں ہوتا،لیکن اگر تہہ نہیں جمتی بلکہ مہندی کی طرح فقط رنگ چڑھتا ہے تو اس سے وضو پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی