سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 39
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 365

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!

سوال غیر مسلموں کے بچے جنتی ھیں ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب غیر مسلموں کے بچوں کے بارے میں سلف صالحین کے ہاں خاصا اختلاف ہے۔ صحیح قول کے مطابق غیر مسلموں کے بچے جنتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً [الإسراء:15] ’’اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب کرنے لگیں۔‘‘ جب اللہ تعالیٰ کسی بالغ شخص کو دعوت پہنچنے سے پہلے عذاب نہیں دیتے تو بچے کو کس طرح عذاب دے سکتے ہیں۔ اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں آپﷺ نے فرمایا: كل مولود يولد على الفطرة (متفق علیہ) ’’ہر پیدا ہونے والا فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔‘‘ مسند احمد میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: النبي في الجنة والشهيد في الجنة والمولود في الجنة (مسند احمد :21125) ’’نبی، شہید اور مولود جنتی ہیں۔‘‘ لہٰذا اگر غیر مسلموں کے بچے بلوغت سے پہلے مر جائیں تو وہ جنتی ہیں۔

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی