سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 372
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 215

سوال

اللہ کے نام

کیا اللہ تعالی کو اللہ میاں کہنا درست ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس کلمہ کے ساتھ کوئی گمراہ کن عقیدہ ملحق نہ ہو تو بطور احترام اللہ میاں کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ یہ کلمہ {میاں} لفظ اللہ کی جلالت شان پر دلالت کرتا ہے،جیسے عربی میں لفظ اللہ کے ساتھ تعالی یا جل شانہ کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ لیکن افضل یہ ہے کہ اللہ کو اس کے ان ناموں کے ساتھ پکارا جائے جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ارشاد باری تعالی ہے: ((ولله الأسماء الحسني فادعوہ بها ))[ الأعراف: 180] اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں،تم اسے ان ناموں کے ساتھ پکارو۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب محدث

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی