سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 356
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 190

سوال

حدیث کا حوالہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے درج ذیل حدیث کا مکمل حوالہ چاہیے۔؟ معاویہ بن حکم رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ میری لونڈی تھی جواحداورجوانیہ میں ہماری بکریاں چرایاکرتی تھی ایک دن معلوم کرنے کےلیےدیکھتاہوں کہ بھیڑیا ایک بکری کو اٹھالےگیا،انسان ہونے کے ناطے دوسرے لوگوں کی طرح مجھے غصہ آیا اور میں نے لونڈی کو ایک تھپڑ رسیدکردیا،پھر میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کےپاس آیا،جب میں نے آپ کو بتایات و آپ نےاسے غلط قرار دیا،میں نے عرض کیا اے اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کیا میں اسےآزاد نہ کردوں؟آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے لونڈی سے پوچھا اﷲ کہاں ہے؟لونڈی نے کہا؛آسمان پر،پھر آپ نے پوچھا،میں کون ہوں؟اس نے کہا آپ اﷲ کے رسول﴿ صلی اﷲ علیہ وسلم ﴾ہیں،آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اسے آزاد کر دو یہ مومنہ ہے۔ ﴿صیح مسلم،ابوداؤد﴾

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث مسلم میں 5 - كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ، 7 - بَابُ تَحْرِيمِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ، وَنَسْخِ مَا كَانَ مِنْ إِبَاحَتِهِ، کے تحت (33 - (537))اور أبو داؤد میں کتاب الصلاۃ ،باب تشمیت العاطس فی الصلاۃ (930)کے تحت موجود ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی