سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 302
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 233

سوال

موبائل سےاسلامی میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل ہم لوگ موبائل کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں،اگر اس نیت سے کہ کسی کو کچھ فائدہ ہوجائیں موبائل پر اسلامی میسج مثلا" قرآن کی آیات یا حدیث شریف یا کوئی اور اسلامی میسج اگر کسی کو سینڈ کرتے ہیں اور وہ اس میسج کو ڈیلیٹ کریں تو کیا اس میں گناہ ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک مجبوری ہے ، ورنہ میموری فل ہوجانے پر کوئی نیا میسج نہیں آئے گا ۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ موبائل بند کردیں، یا آپ گھر کے کمپیوٹر سے کوئی تلاوت وغیرہ ڈیلیٹ کر دیں یا کمپیوٹر بند کر دیں۔ لیکن یاد رہے کہ ڈیلیٹ کرنے میں نفرت یا بغض شامل نہیں ہونا چاہئے، بلکہ احترام کے پیش نظر یہ امر انجام دینا چاہئے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی