سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 294
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 248

سوال

ہیڈ فون لگا کر نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہیڈ فون لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز مؤمن کی معراج ہے۔ نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز انتہائی خشوع و خضوع کی متقاضی ہے، جس میں انسان دنیا کے تمام امور سے کٹ کر اپنے خالق حقیقی کے ساتھ لو لگا لیتا ہے،اور اس کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات کرتا ہے۔ جبکہ ہیڈ فون لگا کر نماز پڑھنا ان حکمتوں اور مقاصد کے منافی ہے۔ جس سے خشوع وخضوع میں خلل واقع ہوتا ہے۔ لہذا انسان کو ایسے تمام امور سے اجتناب کرنا چاہئے ،جن سے خشوع و خضوع میں خلل واقع ہوتاہو۔ هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی