سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 287
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 198

سوال

قربانی کی کھالیں مسجد کو دینے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قربانی کی کھالیں مسجد کو دینا جائز ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کی کھال مسجد کو دینا جائز نہیں ہے۔ اس لئے کہ قربانی کی کھالوں کو صرف انہی مصارف میں خرچ کیا جاسکتا ہے جن مصارف میں زکوٰة کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے، اور زکوٰة کے مصارف سورہٴ توبہ کی آیت میں بیان کردئیے گئے ہیں۔ مسجد پر زکوٰة اور قربانی کی کھالوں کی رقم خرچ نہیں کی جاسکتی، اس لئے کہ یہ صدقاتِ واجبہ ہیں، اور صدقاتِ واجبہ میں تملیک ضروری ہے، جبکہ صورتِ مسئولہ میں تملیک مفقود ہے۔مساجد پر خالص مال خرچ کرنا چاہئے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی