سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 278
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 340

سوال

ایک کپورے والے جانور کی قربانی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایک کپورے والے بکرے کی قربانی جائز ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک کپورے کا نہ ہونا ،منجملہ عیوب میں سے ایک عیب ہے۔اگرچہ اس عیب کا حدیث مبارکہ میں مذکور چار (آنکھ میں واضح اورظاہر عیب،واضح بیمار جانور،واضح طور پر پایا جانے والا لنگڑا پن،گودے کو زائل کرنے والی کمزوری) عیوب میں ذکرموجود نہیں ہے۔ نص میں غیر مذکور ایسے عیوب کے بارے میں اہل علم کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے۔ جو عیوب نص میں مذکور عیوب کے مساوی یا ان سے شدید ہوں مثلا اندھا ہونا ، یا پاؤں کٹا ہونا وغیرہ،تو ان کا حکم بھی انہی عیوب کی مانند حرمت کا ہے،ایسا جانور قربانی میں نہیں کیا جا سکتا۔ مگر جو عیوب نص میں مذکور عیوب سے خفیف اور ہلکے ہوں،مثلا سینگھ اور کان کا کٹا ہونا وغیرہ،تو ان کے بارے میں اہل علم کے دو اقوال پائے جاتے ہیں۔ بعض اہل علم نے ایسے جانور کی قربانی کی اجازت دی ہے اور بعض نے منع کیا ہے۔جبکہ تمام اہل علم کا اس امر پر اتفاق ہے کہ احتیاط اور اولی یہی ہے کہ ایسے عیوب سے پاک جانور ذبح کیا جائے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی