سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 240
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 251

سوال

کیا نبی کریم کی وفات کے بعد جبریل دنیا پر آئے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جبرائیل علیہ السلام رسوٖل پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد زمین پر کتنی بار تشریف لائے اور کیوں؟ تفصیل سے بتائیں۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جبریل کے دنیا پر آنے کی خبر صرف وحی کے ذریعے ہی معلوم ہو سکتی ہے،نبی کریمﷺ کے وفات پا جانے کے بعد وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے، لہذا اب ہمارے پاس اس بارے میں کوئی خبر نہیں ہو سکتی،کہ آپ کی وفات کے بعد جبریل کتنی بار دنیا پر آئے اور کیوں آئے۔آئے بھی یا نہیں۔ ہاں البتہ جن نصوص میں لیلۃ القدر میں فرشتوں کے آنے کا تذکرہ ہے،ان میں غالبا جبریل کا بھی نام ہے، کہ وہ بھی آتے ہیں۔ارشاد باری تعالی ہے: ﴿تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا﴾ [القدر:4] امام ضحاک فرماتے ہیں کہ یہاں روح سے مراد جبریل ہیں۔اور لیلۃ القدر ہر سال آتی ہے۔ اس سے اتنا ضرور ثابت ہو جاتا ہے کہ جبریل اب بھی دنیا پر تشریف لاتے رہتے ہیں لیکن اللہ کے سوا کسی کو اس کا کوئی علم نہیں ہوتا۔ جن لوگوں کا یہ دعوی ہے کہ ان کے پاس جبریل تشریف لاتے ہیں،وہ جھوٹے اور کذاب ہیں۔جبریل کا کسی انسان کے پاس آنے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ ممکن ہے ان کے پاس شیطان ،سیدنا جبریل کی شکل میں آتا ہو اور انہیں گمراہ کرتا ہو۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی