سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 239
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 237

سوال

کیانبی کریم کی وفات کے بعد جبریل دنیا پر آئے

سوال :جبرئیل علیہ السلام رسوٖل پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد زمین پر کتنی بار تشریف لائے اور کیوں؟ تفصیل سے بتائیں۔؟

الجواب بعون الوھاب

جبریل کے دنیا پر آنے کی خبر صرف وحی کے ذریعے ہی معلوم ہو سکتی ہے،نبی کریم کے وفات پا جانے کے بعد وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے،لہذا اب ہمارے پاس اس بارے میں کوءی خبر نہیں ہو سکتی،کہ آپ کی وفات کے بعد جبریل کتنی بار دنیا پر آءے اور کیوں آءے۔آءے بھی یا نہیں۔ہاں البتہ جن نصوص میں لیلۃ القدر میں فرشتوں کے آنے کا تذکرہ ہے،ان میں غالبا جبریل بھی نام ہے، کہ وہ بھی آتے ہیں۔ارشاد باری تعالی ہے: تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا [القدر:4] امام ضحاک فرماتے ہیں کہ یہاں روح سے مراد جبریل ہیں۔اور لیلۃ القدر ہر سال آتی ہے۔ اس سے اتنا ضرور ثابت ہو جاتا ہے کہ جبریل اب بھی دنیا پر تشریف لاتے رہتے ہیں لیکن اللہ کے سوا کسی کو اس کا کوئی علم نہیں ہوتا۔ جن لوگوں کا یہ دعوی ہے کہ ان کے پاس جبریل تشریف لاتے ہیں،وہ جھوٹے اور کذاب ہیں۔جبریل کا کسی انسان کے پاس آنے کی کوءی دلیل موجود نہیں ہے۔ممکن ہے ان کے پاس شیطان ،سیدنا جبریل کی شکل میں آتا ہو اور انہیں گمراہ کرتا ہو۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی