سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 180
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 334

سوال

پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پرفیوم لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں۔؟ ازراہ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔ جزاکم اللہ خیرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں ! پرفیوم لگا کر نماز ہو جاتی ہے،کیونکہ خوشبو لگانا مسنون عمل ہے اور یہ خوشبو ہی کی ایک قسم ہے۔اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں الکوحل پائی جاتی ہے تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر تھوڑی مقدار میں الکوحل کسی چیز میں مل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔نیز تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پرفیوم میں الکوحل بہت کم مقدار میں ہوتی ہے اور وہ بھی لگاتے وقت ہوا میں اڑجاتی ہے۔ لہذا دونوں صورتوں میں نماز ہوجاتی ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی