سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 160
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 321

سوال

نماز تراویح کے ساتھ فرضو ں کی ادائیگی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عشا کے فرض نہیں پڑھے،تراویح کی جماعت شروع ہو جاتی ہے ایسی صورت میں تراویح پڑھنی چاہیے یا پہلے چار فرض ادا کریں۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مذکورہ میں آپ کو پہلے فرض ادا کرنے چاہیں ۔کیونکہ فرض کی ادائیگی ضروری ہے جبکہ تراویح ایک نفلی عبادت ہے،جو ضروری نہیں ہے۔اس کی ادائیگی کی صورت کچھ یوں ہوگی کہ آپ امام کے ساتھ تراویح میں ہی شریک ہو جائیں لیکن خود فرض کی نیت کر لیں۔جب امام دو تراویح پر سلام پھیر دے تو آپ اپنی بقیہ دو رکعت نماز مکمل کر لیں۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی