سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 149
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 290

سوال

اہل حدیث اور مقلدین کے مابین بنیادی فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اہل حدیث اور مقلدین کے مابین اجتہادی اختلافات کی بناء احادیث مبارکہ کا تفاوت ہے۔ اہل حدیث اپنے علماء کے فہم کے مطابق احادیث کو ترجیح دیتے ہیں اور مقلدین مسالک اپنے آئمہ کے فہم کے مطابق ترجیح دیتے ہیں جب جانبین احادیث پر عمل پیرا ہیں تو ایسے میں ان کے درمیان بنیادی فرق کیا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے خیال میں بات کچھ یوں ہے کہ اہل حدیث اپنے علماء کے فہم کے مطابق احادیث کو ترجیح دلائل کی قوت و صحت کی بنیاد پر دیتے ہیں ،اور دلائل کی کمزوری کی صورت میں بسااوقات اس کو رد بھی کر دیتے ہیں، نیز وہ اپنے علماء کے فہم کو اپنے اوپر لازم نہیں کرتے۔ جبکہ مقلدین کی یہ حالت ہے کہ وہ أئمہ کرام کے فہم کو اپنے اوپر لازم کر لیتے ہیں اور بسااوقات احادیث سے ٹکراجانے کے باوجود اسے ترک کرنے کی بجائے احادیث میں تاویل کر کے اسے اپنے امام کے فہم کے مطابق بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک دلائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ بس امام کا فتویٰ مل جائے وہی کافی ہے۔ ان کے نزدیک امام کا فتویٰ ہی دلیل ہے۔ هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی