سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 125
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 376

سوال

بچوں کا جاندار کی تصویر بنانا یا ان میں رنگ بھرنا
اسلام میں تصویر حرام ہے۔ آپؐ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب مصوروں کو ہوگا او رانہیں کہا جائے گا جو تم نے بنایا اس کو زندہ کرو( صحیح بخاری:5957) بت اور تصویر دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔ اس بات میں کسی قسم کی تخصیص نہیں ہے کہ وہ شرک کے لیے تصویر ہویا شوقیہ بنوائی گئی ہو۔ ہاں بچوں کے بارے میں یہ رخصت دی گئی ہے کہ وہ ایسے کھلونے یا تصاویر سے کھیل سکتے ہیں جن کی شبہات جاندار کی ہو۔ حضرت عائشہؓ کی ایک روایت میں ہےکہ آپ کے پاس گڑیاں تھیں او رجب آنحضرتﷺ گھر تشریف لاتے تو ان سے کپڑے کے ساتھ پردہ کرلیتے تاکہ وہ کھیلتی رہیں۔ (صحیح بخاری:6130) اسی طرح صحابہ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ اپنےبچوں کو روزہ رکھواتے او ر روزہ نبھانے کے لیے روئی کی گڑیاں دیتے تاکہ وہ بہل جائیں اور روزے کا وقت پورا کرلیں( صحیح مسلم :1138) لہٰذا بچوں کے کھیلنے کے لئے تصاویر یا جاندار کے مشابہت پر کھلونے بنائے جاسکتے ہیں۔

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی