سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 121
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 283

سوال

قضا نمازوں کی ترتیب اور دوسری نماز کے فرائض کے وقت قضا نماز کا حکم؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قضا نمازیں ادا کرتے ہوئے ان کی ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ اور رہ جانے والی نماز بعدوالی نماز کی جماعت کے بعد پڑھی جاسکتی ہے۔؟ ازراہ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک یا اس سے زیادہ نمازیں اگر قضا ہوجائیں تو انہیں ترتیب کے ساتھ پڑھنا چاہیے اسی طرح اگر ایک نماز قضا کے بعد دوسری نماز کی جماعت کے وقت یاد آے تو قضا نماز اور جس نماز کی جماعت کھڑی ہے اس میں رکعات کی مماثلت ہو تو پہلے قضا نماز کی نیت کرے مثلاً ظہرکی نماز اگر قضا ہوئی ہے تو عصر کی نماز یعنی فرائض کو ظہر کی نیت سے پڑھ لے بعد میں ظہر ادا کرلے۔ ہاں اگر فجر کی نماز یعنی دو رکعت قضا ہیں تو عصر کی نماز یعنی چار رکعات والی جماعت میں دو رکعت کی نیت نہیں کی جاسکتی۔ اسی طرح مغرب کی تین رکعات کی عشاء کی جماعت میں نیت نہیں کی جاسکتی۔ لہٰذا یہ بعد میں بھی پڑھی جاسکتی ہے اگر مماثلت والی نمازوں میں بھی قضا ادا کرنے کا یاد نہ آئے تو بعد میں بھی پڑھی جاسکتی ہے۔واللہ اعلم وبالله التوفيق

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی