سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 115
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 395

سوال

کیا محدثین مقلد تھے ؟
اس طرح کا سوال ایک صاحب نے کچھ یوں کیا ہے سوال: ماسٹر امین اوکاڑوی کی مطابق محدثین کے طبقات محدثین صرف چار ہیں۔ حنفیہ، شافعیہ، مالکیہ، حنبلیہ۔ طبقات غیر مقلدین موجود نہیں۔ کیا سب محدثین مقلد تھے؟ جواب: کوئی پہنچی ہوئی سرکار جسکا ماسٹر صاحب سے رابطہ ہو ان سے یہ پوچھے کہ حنابلہ شوافع مالکیہ اور احناف کی پیدائش سے قبل کیا محدثین موجود نہ تھے ؟؟؟ نیز غیر مقلد تو دنیا کا کوئی لفظ ہی نہیں ہے مقلد کی ضد اور الٹ مجتہد ہوتی ہے نہ کہ غیر مقلد یہ بیچارے خود کو بڑے فقیہ سمجھتے ہیں لیکن آج تک یہ بات انہیں سمجھ نہیں آسکی کہ مقلد کی ضد کیا ہوتی ہے یا للعجب !!! اور محدثین میں سے کوئی بھی مقلد نہیں تھا !!! کیونکہ مقلد کبھی اہل الحدیث نہیں ہوسکتا مقلد تو جاہل ہوتا ہے جبکہ محدثین کے علم وفضل کی معترف ساری دنیا ہے۔ تقلید تو کتاب وسنت کی مخالفت کانام ہے جبکہ محدثین تو ساری زندگی کتاب وسنت کی حفاظت و موافقت میں صرف کرتے رہے ہیں۔ مقلد مجتہد نہیں ہوتا جبکہ محدثین کی کتب میں تراجم ابواب انکے اجتہاد واستنباط کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی