سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 114
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 365

سوال

کیا علما اھلحدیث انگریز کے وفادار تھے اور انہوں نے دیوبندی علما کے مقابل کوئی قربانیاں نہیں دیں ؟
اہلحدیث کی تحریک انگریز کے خلاف تھی اور تاریخ کے اوراق اس پر شاہد ہیں اوراس کی ایک جھلک غیرمسلموں کی زبانی یوں ہے: جناب محمد شفیع لکھتے ہیں: ڈاکٹر تارا چند نے اپنی کتاب میں لکھا ہے 1857ء کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے فرقہ اہلحدیث نے پانچ لاکھ انسانوں کی قربانی دی۔ (بحوالہ تحریک اہلحدیث تاریخ کے آئینہ میں از قاضی محمد اسلم سیف ، ص259) اسی طرح ڈاکٹربنٹر نےبرصغیر میں بالعموم یو پی بہار اور بنگال کا دورہ کرکے خفیہ رپورٹ بنائی جس کا اردو ترجمہ ہے’’ ہمارے ہندوستانی مسلمان‘‘ کے نام شائع ہوچکا ہے۔ وہ لکھتا ہے: ’’شورش کا سرچشمہ ہندوستان کے وہابی علماء ہیں او رجب تک ان علماء کا اثر عوام میں رہے گا عوام گورنمنٹ کے خلاف رہیں گے ان کا اثر توڑنے کے لیے ان کے خلاف غیر وہابی علما کو اپنا ہم خیال بنا کر ان سے فتوے لینے چاہیں تاکہ عوام میں ان کا اثر و رسوخ ختم ہوکر رہ جائے۔‘‘ (ہمارے ہندوستانی مسلمان بحوالہ تحریک اہل حدیث تاریخ کے آئینے میں از قاضی محمد اسلم سیف ، ص262) ہمارے خیال میں ان دو اقتباسات سےاہلحدیث علما کی پوزیشن واضح ہوجانی چاہیے۔ نوٹ: ایک پوسٹ میں ایک ہی سوال کا جواب دیا جاتا ہے۔

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی