سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 1006
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 183

سوال

ا سلا علیکم ورحمت اللہ میر ا سو ا ل یہ ہے کے حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے پیغمبر ؑ آ ۓ کیا ان ہو نے اللہ تعلا سے دعا ما نگی ہے کے حضو رؐ کی ا متی ہو نے کی د عا ما نگی ہے قر آ ن و حد یث کی ر و شنی میں بتا ۓ
کیا انبیاء کرام نے نبی کریم کا امتی ہونے کی دعا کی؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا نبی کریم سے پہلے آنے والے تمام انبیاء کرام نے آپ کے امتی ہونے کی دعا کی تھی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! تمام انبیاء کرام کی دعا کے حوالے سے کوئی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے۔صرف سیدنا موسی علیہ السلام کے حوالے سے ملتا ہے کہ انہوں نے اللہ تعالی سے امت محمدیہ کا فرد ہونے کی دعا کی تھی۔اور سیدنا موسی علیہ السلام کی اس دعا کو امام طبری نے اپنی تفسیر میں نقل کیا ہے۔(تفسیر طبری:سورۃ الاعراف:150) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی