سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 10
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 577

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز تھجد فجر کی اذان سے کتنی دیر پھلے تک پڑہی جا سکتی یے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اصل چیز فجر کی اذان نہیں بلکہ اوقات نماز ہیں پس جب صبح صادق کا وقت ہو جائے جسے عرف عام میں سحری کا وقت ختم ہونا کہا جاتا ہے تو اس وقت نماز تہجد کا وقت بھی ختم ہو جاتا ہے اور صبح صادق یا سحری کے وقت سے پہلے پہلے نماز تہجد کا وقت ہوتا ہے۔ فجر کی اذان کے بارے پاکستان کا معمول یہی ہے کہ اکثر وبیشتر یہ اذانیں صبح صادق یا سحری کے وقت کے پندرہ یا بیس منٹ بعد ہوتی ہیں۔ الا ما شا اللہ پس آپ کے لیے مشورہ یہی ہے کہ اوقات صلاۃ کا کوئی کیلنڈر حاصل کر لیں اور اس میں ہر تاریخ کے اعتبار سے صبح صادق کا وقت نوٹ فرما لیا کریں یا اپنے کمپیوٹر یا موبائل میں آذان یا اوقات صلاۃ کا کوئی سافٹ وئیر انٹسال کر لیں تو وہ بھی تجہد کے آخری وقت کو معلوم کرنے میں مفید رہے گا۔

وباللہ التوفیق

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی