سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(439) قتل خطا میں کفارہ واجب ہے

  • 9917
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1399

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایک نفس کو قتل کیا تھا ‘ میں اسے قتل کرنے پر مجبور ہو گئی تھی ‘ میں نے اسے قصد و ارادہ سے قتل نہیں کیا تھا ‘ آج میں مریض ہوں اور روزے رکھنے کی اسطاعت نہیں رکھتی تو میں کیا کروں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قتل خطا میں کفارہ رواجب ہے اور وہ ہے ایک مسلمان غلام کو آزاد کرنا اگر میسر نہ ہو تو لگاتار دو ماہ کے روزے رکھنا اس میں کھانا کھلانا وغیرہ کفایت نہیں کر سکتا کیونکہ آیت کفارہ میں کھانا کھلانے کا ذکر نہیں ہے۔ البتہ کسی عاجز و شدید بیمار انسان کے حق میںؒ کفارہ ہی باقی رہے گا حتی کہ اسے اس کی استطاعت ہو جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص397

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ