سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(424) میری رضاعی ماں کا دعویٰ ہے کہ اس نے میری بیوی....

  • 9901
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1057

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے گزشتہ سال اپنے چچا کی بیوی سے شادی کی تھی لیکن اب یہ مشکل آن پڑی ہے کہ میری رضاعی ماں ‘ جس کے بڑے بیٹے کے ساتھ میں نے دودھ پیا تھا ‘ نے شہادت دی ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ میری بیوی کو بھی دودھ پلایا ہے لیکن انہوں نے رضاعت کی کیفیت بیان نہیں کی اور نہ یہ بتایا ہے کہ کتنی بار دودھ پلایا ہے تو اس حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب تک مذکورہ عورت یہ گواہی نہیں دیتی کہ اس نے آپ کی بیوی کو پانچ یا اس سے زیادہ رضعات دو سال کی عمر کے اندر پلائے ہیں ‘ آپ کی بیوی آپ کیلئے حرام نہیں ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس عورت کے ثقہ ہونے کی تصدیق بھی ہو ‘ لہٰذا ہم آپ کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ اسے اپنے شہر کے محترم قاضی کے پاس لے جائیں وہ شہادت کے بارے میں اس سے پوچھیں اور اس موضوع سے متعلق دیگر امور کی بھی تکمیل کر لیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص383

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ