سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(423) رضاعی بھائی کی بہنیں حرام نہیں ہیں

  • 9900
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1089

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے ایک چچا زاد بھائی نے جس سے میں دس یا کچھ دن زیادہ چھوٹا ہوں ‘ میرے ساتھ ملکر دودھ پیا ہے ‘ اس کی اس سے دو چھوٹی بہنیں ہیں ‘ کیا ان میں سے چھوٹی کے ساتھ شادی کرنا میرے لئے صحیح ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقع اسی طرح ہے جس طرح آپ نے ذکر کیا ہے تو پھر آپ کیلئے اپنے چچا زاد بھائی کی کسی ایک بہن سے شادی کرنا جائز ہے بشرطیکہ آپ کے اور اس لڑکی کے درمیان رضاعت محرم نہ ہو جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں آپ کے برادر عم زاد نے آپ کی والدہ کا جو دودھ پیا ہے ‘ اس کا اس کی کسی بہن سے آپ کی شادی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا خواہ اس نے دودھ کم پیا ہو یا زیادہ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص382

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ