سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(394) یہ رضاعت غیر مؤثر ہے

  • 9871
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1046

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری عمر چھ ماہ تھی کہ میری والدہ فوت ہو گئیں اور میری دادی نے میری تربیت کی‘ انہوں نے مجھے گائے کا دودھ پلایا‘ لیکن کبھی کبھی مجھے بہلانے کیلئے وہ اپنا پستان بھی میرے منہ میں دے دیتیں تھیں جبکہ اس میں دودھ بھی نہیں ہوتا تھا ‘ کیا اس صورت میں میرے لئے اپنے چچا یا پھوپھیوں کی بیٹیوں سے شادی کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی دادی اس وقت چونکہ بڑی عمر کی تھیں‘ حیض اور ولادت سے نامید ہو چکی تھیں‘ ان کے پستان بھی خشک تھے اور ان میں دودھ نہیں تھا اور انہوں نے جب پستان آپ کے منہ میں ڈالا تو اس وقت بھی اس سے دودھ نہ نکلا اور انہوں نے محض آپ کو بہلانے کیلئے اور رونے سے چپ کروانے کیلئے ایسا کیا تو ان حالات میں آپ کیلئے اپنے چچا کی بیٹیوں سے شادی کرنا جائز ہے کیونکہ شادی سے مانع کوئی قرابت نہیں اور نہ ہی کوئی مؤثر رضاعت ثابت ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الرضاع: جلد 3  صفحہ 364

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ