سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(391) رضاعت سے بھی وہ رشتہ حرام ہو جاتا ہے جو نسب سے

  • 9868
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1062

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن اس سلسلہ میں ایک مشکل ہے جس کے متعلق میں شرعی حکم معلوم کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے ایک گھر کے لڑکے کے ساتھ دودھ پیا ہے جبکہ اس لڑکی نے اسی گھر کی ایک لڑکی کے ساتھ دودھ پیا ہے یعنی جس لڑکے کے ساتھ میں نے دودھ پیا ہے ‘ اس لڑکی نے اس لڑکے کی بہن کے ساتھ دودھ پیا ہے لیکن یاد رہے میں نے اس لڑکی کے کسی حقیقی بھائی یا بہن کے ساتھ دودھ نہیں پیا اور نہ اس لڑکی نے میری والدہ کا دودھ پیا ہے تو سوال یہ ہے کہ میں اس لڑکی سے شادی کر سکتا ہوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ نے کسی عورت مثلاً زینب کا دودھ پیا ہو اور اس لڑکی نے بھی اس عورت کا اس کے کسی دوسرے لڑکے یا لڑکی کے ساتھ دودھ پیا ہو تو یہ لڑکی آپ کی بہن ہوئی خواہ اس نے آپ سے پہلے دودھ پیا ہو یا بعد میں بشرطیکہ رضاعت نامہ ہو یعنی اس نے پانچ یا اس سے زیادہ رضعات پیے ہوں اور دو سال کی عمر کے اندر اندر پیے ہوں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الرضاع: جلد 3  صفحہ 363

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ