سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(372) سوگ والی عورت کیلئے اپنے سر کودھونا

  • 9849
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1000

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سماحۃ الشیخ ! یہ فرمائیں کیا جو عورت سوگ میں ہے ‘ اس کیلئے اپنا سر دھونے میں بھی کوئی پابندی ہے ؟ اگر وہ اپنے سر کو چکنے مواد اور خوشبو دار کریموں سے دھوئے تو اس پر کیا لازم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوگ والی عورت جب چاہے اپنے سر کو بیری کے پتوں یا کسی ایسی چیز سے دھو سکتی ہے جس میں خوشبو نہ ہو ‘ خوشبودار تیل لگانا کسی ایسی چیز سے دھونا جس میں خوشبو ہو جائز نہیں ہے ‘ کیونکہ رسول اللہ ؐ نے سوگ والی عورت کو خوشبو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے: ہاں البتہ غسل حیض کے وقت معمولی مقدار میں بخور وغیرہ استعمال کر سکتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب العده: جلد 3  صفحہ 351

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ