سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(352) صرف ایک ماہ کیلئے ظہار

  • 9807
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1130

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے اپنی بیوی سے یہ کہا کہ تو ایک ماہ کیلئے میری ماں کی طرح ہے ‘ جب مہینہ گزر گیا تو اس نے بیوی سے پھر سے تعلق استوار کر لیا ‘ اس صورت میں اس کیلئے ظہار کا کفارہ لازم ہو گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علما کے صحیح ترین قول کے مطابق اس طرح کی صورت میں ظہار کا کفارہ نہیں ہے جب کہ اس نے مذکورہ ماہ میں مقاربت نہ کی ہو ‘ اس صورت کو ظہار موقت کہا جاتا ہے۔ اہل علم نے ذکر کیا ہے کہ ظہار کی تین قسمیں ہیں۔ -1 منجز ‘ -2 معلق اور -3 مؤقت۔ ان میں سے پہلے کی مثال جس طرح یہ کہہے کہ ’’تو میری ماں کی پشت کی طرح ہے‘‘ دوسرے کی مثال جس طرح یہ کہے کہ ’’جب رمضان یا شعبان شروع ہو گا یا فلاں شخص آئے گا تو میری کیلئے ماں کی پشت کی طرح ہے ‘‘ اور تیسرے کی مثال یہ ہے کہ یوں کہے کہ ’’تو ماہ رمضان میں میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے‘‘ اس صورت میں اگر ماہ ختم ہو جائے اور وہ مقاربت نہ کرے تو اس پر کوئی کفارہ لازم نہ ہو گا کیونکہ اس میں اس نے پانی بات کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ظہار کی ان قسموں کو ابو محمد موفق الدین عبداللہ بد قدامہ ؒ نے اپنی کتاب ’’الغنی‘‘ میں ذکر کر کے ان کے بار میں اہل علم کا کلام ذکر فرمایا ہے ‘ علاوہ ازیں دیگر اہل علم نے بھی ان قسموں کو بیان کیا ہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الظہار: جلد 3  صفحہ 332

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ