سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(320) ایک باطل شرط

  • 9775
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1126

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شریعت کا اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے ایک دوسرے شخص کے ساتھ ملکر یہ طے کیا کہ دونوں ایک معین مدت کے اندر اندر شادی کریں گے اور جو شخص شادی نہ کر سکے اسے اپنی پہلی بیوی کو بھی طلاق دینا ہو گی‘ دونوں نے باہمی اتفاق سے اس شرط کو منظور کیا تھا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ایک باطل شرط ہے‘ جو اسے پورا نہ کر سکے اس کیلئے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینا لازم نہیں ہے بلکہ اسے چاہیے کہ کفارہ قسم ادا کر دے‘ کیونکہ اسلاف میں سے ایک جماعت کا یہی قول ہے‘ انہوں نے اس طرح کے کلام کو قسم کے حکم میں قرار دیا ہے جب کہ بعض اہل علم کا مذہب یہ ہے کہ اس صورت میں کوئی بھی کفارہ لازم نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الطلاق : جلد 3  صفحہ 302

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ