سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(308) بیوی کی دبر میں مباشرت کرنا

  • 9763
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1130

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مرد نے اپنی بیوی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس کی دبر میں وطی(اجماع) کرنا چاہتا ہے تو کیا شرعی طور پر یہ بات درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ انتہائی برا کام ہے۔ ابو دائود، نسائیؒ اور کئی دیگر محدثین نے جید سند کے ساتھ روایت بیان کی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا :

((ملعون من أتى امرأة في دبرها )) (سنن أبي داؤد)

’’وہ شخص ملعون(لعنتی) ہے جو اپنی بیوی کی دبر  میں وطی(اجماع) کرے۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 284

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ