سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(294) میاں بیوی کا ایک دوسرے کے جسم کو دیکھنا

  • 9723
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 3890

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حلال طریقے سے لطف اندوز ہونے کی نیت سے میاں بیوی کا ایک دوسرے کے تمام جسم کو دیکھنا شرعاً جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کے لئے اپنے شوہر کے تمام جسم کو دیکھنا اور شوہر کے لئے بیوی کے تمام جسم کو دیکھنا جائز ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَالَّذينَ هُم لِفُر‌وجِهِم حـٰفِظونَ ﴿٥ إِلّا عَلىٰ أَزو‌ٰجِهِم أَو ما مَلَكَت أَيمـٰنُهُم فَإِنَّهُم غَيرُ‌ مَلومينَ ﴿٦ فَمَنِ ابتَغىٰ وَر‌اءَ ذ‌ٰلِكَ فَأُولـٰئِكَ هُمُ العادونَ ﴿٧﴾... سورةالمؤمن

ترجمہ: ’’اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیویوں سے یا کینزوں سے جو ان کی ملکیت ہوتی ہیں کہ ان سے مباشرت کرنے سے انہیں ملامت نہیں اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں وہ حدود شریعت سے نکل جانے والے ہیں۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 256

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ