سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(249) دلہا کی دلہن کے ساتھ رونمائی

  • 9704
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1020

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جائز ہے کہ عورتوں کی محفل میں دلہا کی دلہن کے ساتھ رونمائی کی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز نہیں کیونکہ یہ حیا کے خاتمہ اور بے حیا و شریر لوگوں کی تقلید کی دلیل ہے۔ بات بالکل واضح ہے کہ دلہن تو لوگوں کے سامنے آنے سے شرماتی ہے تو پھر یہ کیونکر جائز ہوگا کہ سب کے سامنے اس کی رونمائی کی جائے؟

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 213

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ