سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(219) بکارت مباشرت کے بغیر بھی زائل ہو سکتی ہے

  • 9674
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2373

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک نوجوان نے ایک لڑکی سے شادی کی اور دخول کے وقت دیکھا کہ وہ باکرہ نہیں ہے حالانکہ اس نے اس سے پہلے شادی بھی نہیں کی جس کی وجہ سے وہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گیا ہے سوال یہ ہے کہ وہ کیا کرے، کیا اسے طلاق دے دے، یا اس سے حقیقت حال کے بارے میں معلوم کرے؟ آپ اس کو کیا نصیحت فرماتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہماری رائے میں اس بات کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہیے کیونکہ بکارت مباشرت کے بغیر بھی زائل ہو سکتی ہے مثلاً چھلانگ لگانے  سے ، کثرت حیض سے یا انگلی مارنے وغیرہ سے بھی پردہ بکارت زائل ہو سکتا ہے اس میں بھی کوئی امر مانع نہیں کہ لڑکی سے بھی پردہ بکارت کے زائل ہونے کا سبب پوچھ لیا جائے اگر وہ کوئی ایسی بات بتائے جو ممکن ہو اور بدکاری کی نفی کرے تو اس کی بات کو درست تسلیم کر لیا جائے اگر وہ یہ دعویٰ کرے کہ اس سے شبہ یا مبجور کر کے مباشرت کی گئی ہے تو وہ معذور ہے اور اگر وہ زنا کا اعتراف کرے اور توبہ و ندامت کا اظہار کرے تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ کو قبول فرما لیتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص180

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ