سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(212) تجدید نکاح کی ضرورت نہیں

  • 9667
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1073

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا شوہر دو بچوں کی پیدائش کے بعد فوت ہو گیا اور پھر ایک ایسے شخص نے اس سے شادی کرنی چاہی جس سے اس کا تعلق اور میل جول تھا لیکن اس کے چچا اور ولی نے یہ طے کیا کہ وہ اس شخص سے اس کی شادی نہیں کریں گے اور پھر انہوں نے اس کے ایک ایسے قریبی رشتہ دار سے اس کی شادی کر دی جس نے فوراً حق مہر ادا کر دیا اور عورت کے نہ چاہتے ہوئے اس سے اس کی شادی کر دی گئی لیکن اب شادی کے بعد دونوں میں ہم آہنگی اور انس و محبت پیدا ہو چکی ہے تو سوال یہ ہے کہ اس طرح مجبوری کی شادی کے دو گواہوں کو کیا گناہ ہو گا؟ کیا اس صورت میں تجدید نکاح کی تو ضرورت نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس عقد(نکاح) میں کوئی حرج نہیں جو میاں بیوی میں طے پا چکا جس میں ہم آہنگی اور انس و محبت بھی پیدا ہو چکی اور عقد کے تمام  شروط و ارکان بھی پورے ہو چکے ہیں ہاں البتہ ا عورت کے وارثوں کی یہ ضرور غلطی ہے کہ انہوں نے عقد سے پہلے اس اجنبی کے ساتھ اسے میل جول کاموقع فراہم کیا جو خلوت میں اس کا دوست اور مونس تھا کہ محارم (خواتین) کے بارے میں غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ انہیں اختلاط سے اور اجنبی مردوں کے ساتھ  خلوت اختیار کرنے سے منع کیا جائے۔ بہرحال اب جب کہ اس عورت کا ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ عقد(نکاح ) ہو چکا ہے اور یہ عورت اس پر راضی بھی ہو گئی ہے اور میاں بیوی میں ہم آہنگی بھی ہے تو ان حالات میں تجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص174

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ