سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(203) ولایت کا زیادہ حق دار کون ہے؟

  • 9658
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1849

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک نوجوان عورت ہوں اور زندگی کے تیسرے عشرے میں ہوں، میرے والدین فوت ہو چکے ہیں اور درج ذیل رشتہ دار موجود ہیں۔

1۔ حقیقی چچا کا بیٹا(میری بہن کا شوہر) 2۔ میری والدہ کے بھائی(سگے ماموں)3۔ میری بہنوں کے بیٹے جو کہ بالغ ہیں4 ۔ میرے والد کے چچوں کے بیٹے، تو سوال یہ ہے کہ ان میں سے کون میرا محرم ہے؟ اور ان میں سے کس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شادی میں میرا ولی بنے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی شادی کے لئے ولایت کا زیادہ حق دار آپ کے حقیقی چچا کا بیٹا ہے کیونکہ آپ کے سوال میں مذکور عصبات میں سے یہ قریب ترین ہے۔ آپ کا ماموں اور بہنوں کے بیٹے شادی میں آپ کے ولی نہیں بن سکتے کیونکہ وہ عصبہ نہیں ہیں ہاں البتہ آپ کے محرم ضرور ہیں ، حقیقی چچا کے بیٹے کے بعد آپ کے باپ کے چچا ئوں کے بیٹے نکاح میں آپ کے ولی ہیں لیکن وہ آپ کے محرم نہیں ہیں کیونکہ ان میں سے ہر ایک کے لئے آپ سے نکاح کرنا جائز ہے بشرطیکہ رضاعت یا مصاہرت کی وجہ سے کوئی ممانعت نہ ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص169

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ