سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(180) باپ کی بیوی کی دوسرے شوہر سے بیٹی کے ساتھ شادی

  • 9635
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1166

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد نے ایک عورت سے شادی کی تھی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی پھر اسے طلاق دے دی تو اس نے ایک اور مرد سے شادی کر لی اور اس سے اس کے کئی بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں تو کیا ان میں سے کسی لڑکی کے ساتھ میرے لئے شادی کرنا حلال ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ آپ کے اور اس کے مابین رضاعت اور قرابت کا کوئی ایسا رشتہ نہ ہو جو شادی سے مانع ہو، اس عورت کیی بیٹیاں آپ کے باپ کے لئے حرام ہیں کیونکہ وہ اس کی ربیبائیں ہیں، اس لئے کہ ان کی ماں کے ساتھ آپ کے باپ نے مباشرت کی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 155

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ